BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

رومانیہ کی رہائشی عمارت پر روسی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی

  • واقعے سے نیٹو کی مشرقی سرحد پر کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے
شائع اپ ڈیٹ

نیٹو کے رکن ملک رومانیہ نے جمعہ کو بتایا کہ پڑوسی ملک یوکرین پر رات گئے کیے گئے روسی حملے کے دوران رومانیہ کے ایک جنوب مشرقی شہر میں ڈرون گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس جنگ کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ڈرون نے رومانیہ کے گنجان آباد علاقے کو نشانہ بنایا ہو اور وہاں ہلاکتیں یا زخم آئے ہوں۔

رومانیہ میں پیش آنے والے اس واقعے سے نیٹو کی مشرقی سرحد پر کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے، یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرین کے اتحادی اس خدشے کا شکار ہیں کہ روس کی اپنے پڑوسی ملک کے خلاف جنگ کہیں اس کی حدود سے باہر نہ پھیل جائے۔

حکام نے بتایا کہ ڈرون گلاٹی شہر میں 10 منزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

رومانیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرین کے ساتھ 650 کلومیٹر (400 میل) طویل زمینی سرحد رکھنے والے ملک رومانیہ کی فضائی حدود میں اب تک 28 مرتبہ روسی ڈرونز داخل ہو چکے ہیں، فضائی حدود کی یہ خلاف ورزیاں تب سے شروع ہوئیں جب ماسکو نے دریائے ڈینیوب کے پار واقع کیئف کی بندرگاہوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔

ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، رومانیہ

وزارت نے بتایا کہ وہ رومانیہ کی حدود میں گرنے والے ڈرونز کے ٹکڑے اب تک 47 مرتبہ برآمد کرچکے ہیں۔

رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا تیوئیو نے ایکس پر لکھا کہ رومانیہ بین الاقوامی قانون اور اپنی فضائی حدود کی اس سنگین خلاف ورزی کے جواب میں تمام ضروری سفارتی اقدامات اٹھائے گا۔

رومانیہ نے اتحادیوں اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے اور رومانیہ کو اینٹی ڈرون صلاحیتوں کی جلد منتقلی کے لیے اقدامات کی درخواست کی ہے۔

Comments

200 حروف