BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

منگلا ڈیم متاثرین، وزارتِ دفاع کی وزیرِ اعظم آفس اور وزارتِ خزانہ کو وارننگ

  • ڈیم رائزنگ پروجیکٹ کے متاثرین کے زیر التوا معاوضہ جات کی ادائیگی میں ناکامی احتجاجی مظاہروں کو جنم دے سکتی ہے، ذرائع
شائع اپ ڈیٹ

باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ وزارتِ دفاع نے وزیرِاعظم آفس اور وزارتِ خزانہ کو خبردار کیا ہے کہ منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے متاثرین کے زیر التوا معاوضہ جات کی ادائیگی میں ناکامی احتجاجی مظاہروں کو جنم دے سکتی ہے جس سے علاقے کی سیکیورٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے واجب الادا معاوضے کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے وزارتِ دفاع نے واضح کیا کہ جون 2004 سے ستمبر 2007 تک جاری رہنے والے اس منصوبے کا مقصد مٹی اور گاد جمع ہونے کی وجہ سے کم ہو جانے والی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو بحال کرنا تھا۔

وزارت کے مطابق اس منصوبے کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر کے ضلع میرپور میں 15,780 ایکڑ (64 مربع کلومیٹر) زمین زیرِ آب آ گئی تھی جس کی وجہ سے 118 دیہاتوں کے رہائشی بے گھر (متاثر) ہوئے تھے۔

جون 2003 میں واپڈا اور آزاد جموں و کشمیرحکومت کے درمیان زمین کے حصول، گھروں کے معاوضے اور آباد کاری کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 26 ارب روپے کے معاوضے کے پیکیج پر اتفاق ہوا تھا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کی جانے والی ادائیگیوں کا ایک بڑا حصہ اب بھی بقایا ہے۔ اب تک 449 کیسز میں سے صرف 46 افراد کو جزوی معاوضہ ملا ہے جبکہ 4.4 ارب روپے کی رقم کی ادائیگی وزارتِ مالیات کے پاس پھنسی ہوئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف