BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ایران جنگ سے متعلق ووٹ اچانک منسوخ

  • یہ ووٹنگ جمعرات کی شام اس وقت متوقع تھی جب ارکان کانگریس میموریل ڈے تعطیلات کے لیے واشنگٹن سے روانہ ہونے والے تھے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن قیادت نے جمعرات کو اچانک اس قرارداد پر ووٹنگ مؤخر کر دی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس سے باقاعدہ منظوری حاصل کریں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب دو روز قبل امریکی سینیٹ میں اسی نوعیت کی ایک قرارداد کو آگے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔

یہ ووٹنگ جمعرات کی شام اس وقت متوقع تھی جب ارکان کانگریس میموریل ڈے تعطیلات کے لیے واشنگٹن سے روانہ ہونے والے تھے۔ رواں سال اس سے قبل ایوان نمائندگان تین ایسی قراردادیں مسترد کر چکا ہے، جنہیں ریپبلکن ارکان کی بھرپور حمایت حاصل رہی، جس سے ایران جنگ اور صدر ٹرمپ کے لیے پارٹی کی مضبوط حمایت ظاہر ہوتی ہے۔

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ مخالفت میں اضافہ دیکھا گیا۔ آخری قرارداد برابر ووٹوں کے باعث ناکام ہوئی تھی جبکہ اس بار چند ریپبلکن ارکان کی ممکنہ بغاوت اور بعض کی غیر حاضری کے باعث قرارداد کی منظوری کا امکان بڑھ گیا تھا۔

ایوان خارجہ امور کمیٹی کے اعلیٰ ڈیموکریٹ رکن گریگوری میکس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس مطلوبہ ووٹ موجود تھے اور ریپبلکن قیادت یہ جانتی تھی۔ ان کے مطابق ووٹنگ اب جون کے اوائل تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

ڈیموکریٹس اور چند ریپبلکن ارکان کا مؤقف ہے کہ امریکی آئین کے مطابق جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار کانگریس کے پاس ہے، نہ کہ صدر کے پاس۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے واضح حکمت عملی کے بغیر امریکا کو ایک طویل جنگ میں جھونک دیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور بیشتر ریپبلکن ارکان صدر کے اقدامات کو قانونی قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق بطور کمانڈر اِن چیف صدر کو امریکا کے دفاع اور فوری خطرات کے خاتمے کے لیے محدود فوجی کارروائیوں کا اختیار حاصل ہے۔

Comments

200 حروف