اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جمعہ کو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
مرکزی بینک کے ایک بیان کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 3 دن کی تعطیلات ہوں گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق عیدالاضحیٰ پر26 سے 28 مئی (منگل تا جمعرات) تک تمام بینکس بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر26 سے 28 مئی تک تین روز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری بھی دے دی تھی۔


Comments