BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

ایس جی پاور لمیٹڈ کا ہیلتھ کیئر شعبے میں توسیع کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ روپے کے رائٹ شیئرز جاری کرنے کا اعلان

  • ایس جی پاور ہیلتھ کیئر کے شعبے میں توسیع اور اپنی ایکویٹی (سرمائے) کو مضبوط بنانے کے لیے رائٹ شیئرز کے ذریعے 535 ملین روپے اکٹھے کر رہی ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی نجی بجلی گھرایس جی پاور لمیٹڈ (آئی پی پی) نے ہیلتھ کیئر (صحت عامہ) کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے رائٹ شیئرز کے ذریعے تقریباً 535 ملین (53 کروڑ 50 لاکھ) روپے اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ اس کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق کمپنی 10 روپے فی شیئر کی فیس ویلیو (اصل قیمت) پر 53,499,600 عام شیئرز جاری کرے گی، جن کی مجموعی مالیت 534,996,000 روپے بنتی ہے۔

دستاویز کے مطابق رائٹ ایشو کا بنیادی مقصد کمپنی کو ہیلتھ کیئر سیکٹر اور اس سے وابستہ دیگر کاروباروں میں سرمایہ کاری کے قابل بنانا ہے، جس کا محور کمپنی کے آپریشنز کو وسعت دینا، مضبوط بنانا اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کو سہارا دینا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے ذریعے اکٹھا کیا جانے والا سرمایہ کمپنی کی مالیاتی پوزیشن کو مضبوط ، اس کے ایکویٹی بیس (سرمائے) میں اضافہ اور ہیلتھ کیئر انڈسٹری میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور کاروباری توسیع کے مواقع حاصل کرنے کے لیے ضروری وسائل فراہم کرے گا۔ اس طرح شیئر ہولڈرز کو پائیدار منافع ملے گا اور کمپنی کی مجموعی مالیاتی کارکردگی بہتر ہوگی۔

ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے علاوہ ان حاصل شدہ فنڈز کو کمپنی کی مالی حالت بہتر بنانے اور متعلقہ ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

ایس جی پاور کا مؤقف ہے کہ رائٹ ایشو کے ذریعے وہ ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھا سکے گی، جس سے اس کے آمدنی کے ذرائع میں تنوع اور مضبوطی آئے گی۔

ایس جی پاور لمیٹڈ 10 فروری 1994 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت پاکستان میں رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ یہ کمپنی بنیادی طور پر بجلی پیدا کرنے اور اسے اپنی ہی ایک اور منسلک کمپنی ایس جی الائیڈ بزنسز لمیٹڈ کو فراہم کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

Comments

200 حروف