مارکٹس
پاکستان پیپر پروڈکٹس لمیٹڈ میں اہم تقرریوں کا اعلان
- عباس سعید ایک بار پھر چیئرمین، عابد سعید ک سی ای او مقرر
پاکستان پیپر پروڈکٹس لمیٹڈ (پی پی پی ) نے پیر کو کمپنی میں اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔
کمپنی نے بتایا کہ پیر کو منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں عباس سعید کو دوبارہ چیئرمین جبکہ عابد سعید کو کمپنی کا ایک بار پھر چیف ایگزیکٹو (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان پیپر پروڈکٹس لمیٹڈ کو 1984ء میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ (انکارپوریٹ) کیا گیا تھا۔
کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں (پرنسپل ایکٹیویٹی) میں کاپیوں (ایکسرسائز بکس)، پرو-لیبلز اور سنسٹائزڈ پیپرز (حساس کاغذات) کی تیاری اور فروخت شامل ہے۔


Comments