BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
پاکستان

پاکستان ڈیجیٹل معیشت کا علاقائی مرکز بننے کے لیے تیار ہے، نائب وزیراعظم

  • ملکی ڈیجیٹل معیشت میں تیزی سے وسعت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے وسیع مواقع موجود ہیں، نائب وزیراعظم
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل جدت طرازی کے علاقائی مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق انہوں نے ملک کے ترقی کرتے ہوئے آئی ٹی سیکٹر، نوجوان ٹیلنٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سی پیک 2.0 کے تحت بڑھتے ہوئے مواقعوں کو نمایاں کیا۔

اسلام آباد میں آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکانومی ہیڈ کوارٹرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت اور جدت طرازی کے علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کا وژن رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت تیزی سے پھیل رہی ہے اور سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی شراکت داری اور جدت پر مبنی ترقی کے لیے بے پناہ مواقع پیش کر رہی ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک 2.0 مادی بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے ذہین بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل رابطوں، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) اور اختراعی ماحولیاتی نظام کی طرف منتقلی کی علامت ہے۔

پاک چین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے اسحاق ڈار نے پاک چین ہمہ موسمی اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور اسے ایک وقت کی آزمودہ اور قابل اعتماد دوستی قرار دیا جو اب ڈیجیٹل اور اقتصادی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکانومی ہیڈ کوارٹرز کا قیام پاک چین دوستی میں ایک اور سنگ میل ہے اور یہ ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل تبدیلی کے پلیٹ فارم کے طور پر پاکستان کے مستقبل پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے پائیدار معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل جدت طرازی میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Comments

200 حروف