BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ملت ٹریکٹرز کا پاکستان میں چینی الیکٹرک بائیکس بنانے کا اعلان

  • ایم ٹی ایل نے چین کی معروف کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے
شائع اپ ڈیٹ

ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ (ایم ٹی ایل) نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک ذیلی کمپنی نے الیکٹرک بائیکس تیار کرنے والی چین کی معروف کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کی مقامی سطح پر تیاری کی جائے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہے کہ اس کی ایک ذیلی کمپنی نے چین کی معروف الیکٹرک بائیکس ساز کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت پاکستان میں ای-بائیکس کی اسمبلنگ، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ کی جائے گی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ اسٹریٹجک شراکت داری الیکٹرک موبیلیٹی کے شعبے میں توسیع کیلئے گروپ کے عزم کی عکاس ہے اور حکومتِ پاکستان کی نیشنل الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی 2025-30 کے وژن سے مکمل ہم آہنگی رکھتی ہے۔

گزشتہ ہفتے ایم ٹی ایل نے آگاہ کیا تھا کہ اس کی گروپ کمپنیوں میں سے ایک پاکستان میں ای-بائیکس کی تیاری کے امکانات اور فزیبلٹی کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

بزنس ریکارڈر سے گفتگو کرتے ہوئے بائیک ڈیلرز اور ماہرین نے بتایا کہ صرف اپریل میں ملک بھر میں تقریباً 40,000 یونٹس فروخت ہوئے جن میں 90 فیصد الیکٹرک اسکوٹرز اور 10 فیصد الیکٹرک بائیکس شامل تھیں جبکہ مجموعی طلب اس سے کہیں زیادہ رہی۔

ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ پاکستان میں 1964 میں قائم ہونے والی ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ یہ کمپنی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ٹریکٹرز، ڈیزل جنریٹنگ سیٹس، پرائم موورز، ڈیزل انجن اور فورک لفٹ ٹرکس کی تیاری اور فروخت کے شعبے سے وابستہ ہے۔

ایم ٹی ایل مقامی اور بین الاقوامی سطح پر انڈسٹریل اینڈ فنانشل سسٹم ایپلی کیشنز کی فروخت، نفاذ اور تکنیکی معاونت کی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔ 30 جون 2024 تک دستیاب معلومات کے مطابق کمپنی ڈبل شفٹ بنیاد پر سالانہ 30,000 ٹریکٹرز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Comments

200 حروف