دنیا
ایران میں سی آئی اے اور موساد کے لیے جاسوسی کے مجرم کو سزائے موت دیدی گئی
- عرفان شکور زادہ سیٹلائٹ سرگرمیوں سے وابستہ سائنسی ادارے میں کام کر رہا تھا
ایران نے امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا یافتہ ایک شخص کو سزائے موت دے دی ہے۔ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان نے پیر کو یہ اطلاع فراہم کی۔
میزان نے مذکورہ شخص کی شناخت عرفان شکور زادہ کے نام سے کی ہے اور بتایا کہ وہ سیٹلائٹ سرگرمیوں سے وابستہ ایک سائنسی ادارے میں کام کر رہا تھا، جہاں سے اس نے حساس سائنسی معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کو فراہم کیں۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایران ہیومن رائٹس سوسائٹی کے مطابق 29 سالہ عرفان شکور زادہ ایرو اسپیس انجینئرنگ میں گریجویٹ تھے جنہیں 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے یہ اعترافِ جرم زبردستی لیا گیا تھا۔


Comments