BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

آسٹریلیا نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی قیادت پر انسدادِ دہشت گردی مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ آسٹریلوی حکومت نے اسے دہشت گردی کے خلاف اپنے مضبوط مؤقف کا حصہ قرار دیا ہے۔

آسٹریلوی پابندیوں کے قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ 10 سال تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

آسٹریلوی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کی حکومت نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس سے وابستہ تین سینئر رہنماؤں پر انسدادِ دہشت گردی مالی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

آسٹریلوی حکومت کے مطابق یہ فیصلہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ان کی معاونت کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وانگ کے مطابق بی ایل اے پاکستان میں متعدد پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے جن میں خودکش دھماکے اور دیگر حملے شامل ہیں۔ ان کے مطابق ان حملوں میں عام شہریوں، اہم تنصیبات اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

آسٹریلوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے گی۔

حکام کے مطابق ان پابندیوں کا بنیادی مقصد دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کو روکنا ہے تاکہ ان کے لیے فنڈنگ، بھرتی اور سرگرمیوں کا تسلسل مشکل بنایا جا سکے۔

آسٹریلوی حکومت کے مطابق یہ اقدامات عالمی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی پالیسی کا حصہ ہیں جن کے تحت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بھی جاری رہے گا۔



Comments

200 حروف