BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ای سی سی نے اپنا گھر پروگرام کیلئے ہاؤسنگ فنانس بڑھانے کی منظوری دیدی

  • ای سی سی کا اجلاس آج فنانس ڈویژن میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
شائع اپ ڈیٹ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منگل کے روز وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے پیش کردہ سمری کی منظوری دے دی، جس کا مقصد وزیرِاعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ فنانس کی رسائی کو بڑھانا ہے۔

نظرثانی شدہ فریم ورک میں ادارہ جاتی فنانسنگ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی شمولیت اور نان بینکنگ مالیاتی اداروں کی شرکت شامل ہے تاکہ پروگرام کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

ای سی سی کا اجلاس آج فنانس ڈویژن میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

کمیٹی نے وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے پیش کردہ سمری کی بھی منظوری دی، جس میں این ای وی پالیسی 2025-30 کے تحت پاکستان ایکسیلیریٹڈ وہیکل الیکٹریفیکیشن پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی تجویز شامل تھی۔

کمیٹی نے پروگرام کی کارکردگی اور استعمال میں بہتری کے لیے مجوزہ ترامیم کی منظوری دی، جن میں تصدیقی عمل کو بہتر بنانا، رسائی کو وسعت دینا اور تھرڈ پارٹی ویریفکیشن کے نظام کو مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔

ای سی سی نے وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے پیش کردہ سمری کی منظوری دیتے ہوئے فیض احمد فیض کمپلیکس، نارووال کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) کی منظوری دی۔

کمیٹی نے اسی وزارت کی جانب سے اسلام آباد میں دانش اسکول کوری کے لیے 35 کروڑ روپے کی مزید ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے بعد آپریشنل اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

اسی طرح ای سی سی نے نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کی سمری منظور کرتے ہوئے جشنِ آزادی/معرکۂ حق تقاریب 2025 کے اخراجات کے لیے 5 کروڑ 96 لاکھ 24 ہزار روپے کی منظوری دی۔

کمیٹی نے وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کی سمری بھی منظور کی، جس کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے لیے مالی سال 2025-26 میں 2 ارب 50 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے گی، تاکہ تنخواہوں، پیداواری اخراجات اور واجبات کی ادائیگی سمیت آپریشنل ضروریات پوری کی جا سکیں۔

ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری پر بھی غور کرتے ہوئے نیشنل اسٹیل کمپلیکس لمیٹڈ (این ایس سی ایل) کو اس کی بحالی کے لیے گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ گیس کی دستیابی سے مشروط، مقررہ ٹیرف پر عملدرآمد کے ساتھ صنعتی عمل اور کیپٹو پاور جنریشن کے لیے گیس فراہم کی جائے۔

مزید برآں، ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ اس نوعیت کی منظوریوں کے لیے ایک یکساں پالیسی اختیار کی جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف