BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
پاکستان

وزیراعظم کی یو اے ای پر حملوں کی شدید مذمت، جنگ بندی کی پاسداری پر زور

  • پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے اماراتی بھائی بہنوں اور وہاں کی حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں شہری تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے اماراتی بھائی بہنوں اور وہاں کی حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام اور مذاکرات کے لیے سفارتی گنجائش پیدا کرنے کی خاطر یہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کا احترام کیا جائے اور اسے برقرار رکھا جائے۔

واضح رہے کہ پیر کو خلیج میں امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے نئے حملوں کا آغاز ہوا، جس نے پہلے سے موجود نازک جنگ بندی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ تازہ کارروائیاں اس وقت سامنے آئیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کی نئی کوشش شروع کی، جو فروری میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سے تقریباً بند پڑی ہے۔ اس جاری تنازع میں اب تک خطے بھر میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حالیہ حملوں کے نتیجے میں خلیج میں کئی تجارتی جہازوں میں دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کی ایک تیل کی بندرگاہ جہاں بڑا امریکی فوجی اڈہ بھی موجود ہے ایرانی میزائلوں کا نشانہ بننے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ دوسری جانب امریکہ نے چھ ایرانی فوجی کشتیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Comments

200 حروف