BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

حکومتی مداخلت کے بعد جاپانی ین کی قدر میں معمولی اضافہ

  • ین 0.1 فیصد مضبوط ہو کر ڈالر کے مقابلے میں 156.885 پر آ گیا
شائع اپ ڈیٹ

ایشیائی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر جاپانی کرنسی ین میں استحکام دیکھا گیا، جہاں گزشتہ ہفتے ممکنہ حکومتی مداخلت کے بعد اس کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ین 0.1 فیصد مضبوط ہو کر ڈالر کے مقابلے میں 156.885 پر آ گیا، جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اس میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی بڑی وجہ حالیہ حکومتی اقدامات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

جاپانی حکام نے باضابطہ طور پر مداخلت کی تصدیق نہیں کی، تاہم ذرائع کے مطابق دو سال بعد پہلی بار ین کی خریداری کے ذریعے مارکیٹ میں دخل اندازی کی گئی۔ ماہرین کے مطابق یکطرفہ مداخلت کے اثرات محدود ہو سکتے ہیں اور اصل توجہ آئندہ ممکنہ اقدامات پر مرکوز ہے، خاص طور پر جب گولڈن ویک کے باعث جاپان میں تعطیلات اور کم لیکویڈیٹی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں محتاط رجحان برقرار رہا، خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

امریکی ڈالر انڈیکس مستحکم رہا، جبکہ آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے آئندہ پالیسی فیصلے میں شرح سود میں اضافے کی توقع ہے۔

یورو اور برطانوی پاؤنڈ میں بھی معمولی بہتری آئی، جبکہ کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن اور ایتھریم کی قیمتوں میں محدود اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

Comments

200 حروف