کراچی پورٹ ٹرسٹ کی بڑی کامیابی، پہلا ٹرانزشپمنٹ کارگو جہاز کے جی ٹی ایل پر لنگر انداز
- جنرل کارگو، بلک، بریک بلک اور گاڑیوں سے لدے اس جہاز کی تاریخی آمد بحری شعبے کے لیے بڑی پیشرفت قرار
کراچی بندرگاہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مکمل جنرل کارگو ٹرانسشپمنٹ جہاز کی کامیاب برتھنگ کے ذریعے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (کے جی ٹی ایل) پر مکمل طور پر ٹرانزشپمنٹ کارگو کے لیے مخصوص اپنے پہلے ایم وی ارلن نامی جنرل کارگو جہاز کو کامیابی سے لنگر انداز کیا۔
کے پی ٹی کے مطابق جنرل کارگو بلک، بریک بلک اور گاڑیوں سے لدے اس جہاز کی تاریخی آمد پاکستان کے بحری شعبے کے لیے ایک بڑی پیشرفت ہے جو عالمی تجارتی راستوں کی ضروریات کو حکمتِ عملی کے ساتھ جوڑتے ہوئے کراچی پورٹ کو خطے کے بڑے ٹرانزشپمنٹ مرکز میں تبدیل کرنے کی توثیق کرتی ہے۔
یہ کامیابی وفاقی وزیربحری امور جنید انوار چوہدری کے حالیہ اصلاحاتی اقدامات کے مثبت اثرات کی بھی عکاسی کرتی ہے جن کا محور کارکردگی کو مضبوط بنانا، کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور تجارتی مسابقت کو بہتر بنانا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026


Comments