مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 716 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 716 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار492 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 8049 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments