BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

انڈس موٹر کا پرزوں کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے مزید ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

  • لوکلائزیشن کے منصوبے میں کل سرمایہ کاری 5.1 ارب روپے تک پہنچ گئی، نوٹس
شائع اپ ڈیٹ

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے مقامی سطح پر پرزوں کی تیاری کیلئے مزید ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ نے پروڈکشن کی لوکلائزیشن کیلئے مزید 1 ارب روپے (تقریباً 3.59 ملین ڈالر) کی اضافی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔

ٹویوٹا برانڈ کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے پیر کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ یہ ہمارے اس خط کے تسلسل میں ہے جو 30 اگست 2024 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجا گیا تھا جس کا موضوع مختلف موجودہ گاڑیوں کے پرزوں اور کمپوننٹ کی لوکلائزیشن کے لیے 4.1 ارب روپے کی سرمایہ کاری تھا۔ یہ منصوبہ فی الحال جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ کیلنڈر سال 2026 کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس کے ساتھ ہی لوکلائزیشن کے منصوبے میں کل سرمایہ کاری 5.1 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آٹو اسمبلر کے مطابق یہ اقدام کمپنی کی اس مجموعی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کے پرزوں اور اجزاء کی تیاری کو بتدریج مقامی سطح پر منتقل کرنا ہے تاکہ زرمبادلہ اخراج کو کم کیا جاسکے، مقامی آٹوموٹو انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکے، روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے۔

نوٹس میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اعلان کردہ سرمایہ کاری کو پلانٹ اور مشینری، مولڈز (سانچوں)، ڈائز، آلات اور گاڑیوں کے پرزوں کی مقامی سطح پر تیاری سے متعلق دیگر اخراجات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مزید برآں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک ارب روپے کی اس اضافی سرمایہ کاری کے 2027 کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Comments

200 حروف