BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

کنگ چارلس کے دورے سے قبل امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون جاری ہے، برطانیہ

  • یہ بیان ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا
شائع اپ ڈیٹ

برطانیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ کنگ چارلس کے اس ہفتے امریکہ کے دورے سے قبل امریکی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔ یہ بیان ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کو ہفتے کی رات واشنگٹن میں ہونے والے عشائیے سے سیکریٹ سروس اہلکاروں نے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا، جب قریبی علاقے میں ایک شخص نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

اس واقعے کے بارے میں اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے چیف سیکریٹری ڈیرن جونز نے کہا کہ برطانوی حکومت اور بکنگھم پیلس کنگ چارلس کی سیکیورٹی کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں، اور اس حوالے سے تفصیلی مشاورت پہلے ہی جاری ہے جو آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے امریکہ کے آئندہ ہفتے کے دورے کے حوالے سے ہماری سیکیورٹی ایجنسیاں امریکی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون میں ہیں۔

کنگ چارلس اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا پیر کے روز امریکہ پہنچیں گے، جہاں ان کا چار روزہ دورہ ہوگا۔ اس دورے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک نجی ملاقات اور امریکی کانگریس سے خطاب بھی شامل ہے، جو امریکہ کی برطانوی راج سے آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ہوگا۔

Comments

200 حروف