BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

آبنائے ہرمز کی بندش، ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی رائے پر غور کی یقین دہانی

  • آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران کے ساتھ امن مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، پاکستانی ذرائع
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فون پر بتایا کہ وہ آبنائے ہرمز کی بندش کو ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں رکاوٹ سمجھنے کے حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی رائے پر غور کریں گے، جب دونوں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ یہ بات ایک پاکستانی سیکیورٹی ذریعے نے پیر کے روز بتائی۔

پاکستان مسلسل امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم سفارتی پل کا کردار ادا کر رہا ہے، جس کے لیے بیک چینل رابطوں کو فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی سرزمین بھی پیش کی گئی ہے۔ اگرچہ پابندیوں، ناکہ بندیوں اور سیکیورٹی مطالبات جیسے بنیادی اختلافات پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور تناؤ بڑھ رہا ہے، تاہم اسلام آباد نے دونوں فریقین کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہیں ،تاکہ تجاویز کا تبادلہ اور جنگ بندی کے نازک انتظامات کو بچانے کے لیے تحمل پر زور دیا جا سکے۔

پیر کو ان خدشات میں اضافہ ہوا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی برقرار نہیں رہ سکے گی، کیونکہ امریکہ نے ایران کے ایک مال بردار بحری جہاز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس نے مبینہ طور پر ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے جواب میں ایران نے بھی جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

خطے میں پائیدار امن کے قیام کی کوششیں بھی خطرے میں دکھائی دے رہی ہیں، کیونکہ ایران نے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جسے امریکہ منگل کو جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے قبل شروع کرنے کا خواہش مند تھا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ سفارت کاری کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے اور اس سلسلے میں دو ہفتوں کی جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیا گیا۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایک طرف سفارت کاری اور مذاکرات کی آمادگی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف امریکہ ایسے رویے اپنا رہا ہے جو کسی بھی طرح سفارتی عمل کی پیروی میں سنجیدگی ظاہر نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان 28 فروری کو اس وقت جنگ چھڑی تھی جب حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت ہوئی، جس کے بعد پورا خطہ تنازع کی لپیٹ میں آ گیا۔ تب سے اب تک دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کا ایک دور ہو چکا ہے جو جنگ کے خاتمے کے کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہا۔ یہ تمام عمل 8 اپریل سے شروع ہونے والی دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے پس منظر میں جاری ہے۔

Comments

200 حروف