BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

ایران امریکہ مذاکرات، دوسرا دور کل نہیں ہو سکے گا

  • اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا پیر کو انعقاد نہیں ہو رہا، ذرائع
شائع اپ ڈیٹ

سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مجوزہ امن مذاکرات کا دوسرا دور پیر کے روز متوقع طور پر اسلام آباد میں منعقد نہیں ہو سکے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا پیر کو انعقاد نہیں ہو رہا۔ اس پیش رفت کے باوجود پاکستان کی ثالثی میں جاری ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت بدستور جاری عمل ہے اور تاحال کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔

سفارتی ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اگرچہ دونوں فریقین کے درمیان اہم پیش رفت ہوئی ہے اور متعدد نکات پر اتفاقِ رائے بھی سامنے آیا ہے، تاہم سب سے حساس اور پیچیدہ معاملات ابھی تک زیرِ غور ہیں، جن کے حل کے لیے مرحلہ وار، تکنیکی اور سیاسی طور پر حساس مذاکرات کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق اس نوعیت کے مذاکرات، جو چار دہائیوں سے زائد عرصے کی باہمی کشیدگی کے بعد ہو رہے ہیں، فطری طور پر بتدریج آگے بڑھتے ہیں اور ان میں داخلی سیاسی دباؤ، سکیورٹی خدشات اور تصدیقی نظام جیسے عوامل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میڈیا میں ممکنہ معاہدے یا اعلیٰ سطحی دوروں سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں، تاہم معاہدہ تب ہی ہوتا ہے جب وہ مکمل ہو جائے اور موجودہ پیش رفت کو حتمی نتیجہ نہ سمجھا جائے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک اہم سفارتی کامیابی حاصل کی ہے کہ اس نے دہائیوں بعد دونوں فریقین کو براہ راست مذاکرات کی میز پر لا کھڑا کیا، تاہم اب عمل ایک زیادہ پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

دوسری جانب وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں دوسرے دور کی بات چیت کا عندیہ دیا تھا مگر کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

ادھر سکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کے تحت کنونشن سینٹر، ریڈ زون اور نور خان ایئر بیس سے ہوٹلوں تک سڑکوں پر صفائی اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، جبکہ سکیورٹی کو بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف