دنیا
اسرائیلی خلاف ورزی کی صورت میں فوری ردعمل دیں گے، حزب اللہ
- اسرائیل کی افواج کے خلاف 2,184 فوجی کارروائیاں کی ہیں، بیان
لبنان کے گروپ حزب اللہ نے جمعہ کو کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کی کسی بھی اسرائیلی خلاف ورزی کی صورت میں ٹرگر پر انگلی رکھے ہوئے ہے، جو رات کے دوران نافذ ہوئی۔
ایران کے حمایت یافتہ اس گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیل اور لبنان کے اندر اس کی افواج کے خلاف 2,184 فوجی کارروائیاں کی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مجاہدین ٹرگر پر انگلی رکھیں گے کیونکہ وہ دشمن کی ممکنہ دھوکہ دہی سے خبردار ہیں۔


Comments