BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.95 Decreased By ▼ -0.21 (-0.36%)
BIPL 27.30 Increased By ▲ 0.07 (0.26%)
BOP 34.79 Increased By ▲ 0.39 (1.13%)
CNERGY 13.69 Increased By ▲ 0.58 (4.42%)
DFML 18.45 Increased By ▲ 0.05 (0.27%)
DGKC 216.41 Increased By ▲ 2.75 (1.29%)
FABL 99.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.16%)
FCCL 57.58 Decreased By ▼ -0.48 (-0.83%)
FFL 16.54 Increased By ▲ 0.31 (1.91%)
GGL 24.05 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
HBL 335.00 Decreased By ▼ -3.16 (-0.93%)
HUBC 213.19 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.08 (-0.76%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.11 (-1.48%)
LOTCHEM 27.50 Decreased By ▼ -0.17 (-0.61%)
MLCF 101.90 Decreased By ▼ -0.85 (-0.83%)
OGDC 318.80 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PAEL 43.07 Decreased By ▼ -0.03 (-0.07%)
PIBTL 16.75 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 274.52 Increased By ▲ 1.52 (0.56%)
PPL 231.37 Increased By ▲ 1.92 (0.84%)
PRL 77.16 Increased By ▲ 6.36 (8.98%)
SNGP 102.29 Decreased By ▼ -2.29 (-2.19%)
SSGC 27.23 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
TELE 8.61 Increased By ▲ 0.08 (0.94%)
TPLP 15.30 Decreased By ▼ -0.46 (-2.92%)
TRG 60.00 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
UNITY 11.54 Decreased By ▼ -0.18 (-1.54%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.02 (1.67%)
دنیا

وائٹ ہاؤس نے جنگ بندی میں توسیع کی امریکی درخواست کی تردید کر دی

  • ایران کے ساتھ دوسرے مرحلے کے مذاکرات پر بات چیت جاری ہے، پریس بریفنگ
شائع اپ ڈیٹ

وائٹ ہاؤس نے ایران جنگ کے حوالے سے جنگ بندی میں توسیع کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی رپورٹس درست نہیں ہیں، تاہم ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری اور مثبت سمت میں گامزن ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بدھ کے روز پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے ساتھ دوسرے مرحلے کے مذاکرات پر بات چیت جاری ہے اور یہ پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ممکنہ طور پر آئندہ مذاکرات بھی پاکستان میں ہی ہوں گے، جو اس تنازع کے خاتمے کے لیے واحد ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے۔

کیرولین لیویٹ کے مطابق یہ بات چیت جاری اور نتیجہ خیز ہے، اور اگرچہ براہِ راست ملاقاتوں کے امکانات پر بھی غور ہو رہا ہے، لیکن کوئی بھی بات اس وقت تک حتمی نہیں جب تک وائٹ ہاؤس خود اس کی تصدیق نہ کرے۔ تاہم ہمیں معاہدے کے امکانات کے حوالے سے مثبت احساس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے تھے۔ یہ جنگ ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 فروری کو اسرائیل کے ساتھ مل کر شروع کی تھی، جس کے بعد ایران نے خلیجی ممالک پر حملے کیے اور لبنان میں اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کر گئی۔

Comments

200 حروف