کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 811 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 811 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار637 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو کو سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 404 روپے ہوگئی۔


Comments