BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

امریکہ ایران مذاکرات کی امیدیں، خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو

  • برینٹ کروڈ فیوچر 40 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 95.19 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں بدھ کے روز تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جہاں برینٹ کروڈ فیوچرز میں اضافہ جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ اتار چڑھاؤ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور اہم آبنائے ہرمز کے بند رہنے کے باعث خام تیل کی سپلائی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے سبب سامنے آیا۔

برینٹ کروڈ فیوچر 40 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 95.19 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، تاہم اس میں پہلے ہونے والی 0.9 فیصد کمی کا کچھ ازالہ ہوا۔ اس سے قبل سیشن میں برینٹ کی قیمت 4.6 فیصد تک گر گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 23 سینٹ یا 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 91.05 ڈالر فی بیرل پر آگیا، جبکہ اس میں بھی پہلے 4.7 فیصد تک کمی دیکھی گئی تھی، جو گزشتہ سیشن میں 7.9 فیصد کمی کے بعد مزید دباؤ کا نتیجہ تھی۔

مارکیٹ میں یہ توقعات بھی زیرِ غور ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات آئندہ دنوں میں پاکستان میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ اس پیش رفت نے عالمی سطح پر یہ امید پیدا کی ہے کہ تنازع کسی حد تک کم ہو سکتا ہے اور تیل کی ترسیل دوبارہ بحال ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

تاہم توانائی ماہرین کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں زیادہ تر امیدیں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، جبکہ زمینی صورتحال اب بھی غیر مستحکم ہے۔ ڈی بی ایس بینک کے مطابق فزیکل تیل کی قیمتیں فیوچر مارکیٹ کے مقابلے میں اب بھی نمایاں پریمیم پر ٹریڈ ہو رہی ہیں، جو سپلائی دباؤ کو ظاہر کرتی ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل شدید متاثر ہے، جس سے ایشیا اور یورپ کے خریدار متبادل سپلائی ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال نے امریکی گلف کوسٹ اور نارتھ سی جیسے علاقوں کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک امریکی جنگی بحری جہاز نے منگل کے روز ایران سے نکلنے والے دو آئل ٹینکرز کو روک دیا، جبکہ امریکی حکام نے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں دی گئی 30 روزہ رعایت کی تجدید نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

توانائی مارکیٹ اب امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی ہفتہ وار رپورٹ کی منتظر ہے، جس میں خام تیل کے ذخائر میں معمولی اضافہ جبکہ ڈیزل اور پیٹرول کے ذخائر میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف