پاکستان
وزیر خزانہ بوسٹن پہنچ گئے، ہارورڈ کانفرنس میں شرکت کریں گے
- امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارت خانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اتوار کی صبح بوسٹن پہنچ گئے، جہاں وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ کی آمد پر پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارت خانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر خزانہ نے اپنے سرکاری مصروفیات کا آغاز صبح سویرے ہارورڈ گروتھ لیب ٹیم کے ساتھ ملاقات سے کیا۔ اس ملاقات میں پروفیسر ریکارڈو ہاؤسمین، ڈائریکٹر ڈگلس بیریوس اور فیلو تیمور شاہ شامل تھے۔


Comments