دنیا
دو ماہ کے اندر اپنی ریفائننگ صلاحیت کا بڑا حصہ بحال کرلیں گے، ایرانی حکام
- ایک سے دو ماہ کے اندر اپنی قبل از حملہ صلاحیت کے 70 سے 80 فیصد تک بحال کر لیا جائے گا،صادق عظیمیفار
ایران کے سینئر حکام کے مطابق ملک کو امید ہے کہ حالیہ حملوں سے متاثر ہونے والی زیادہ تر ریفائننگ اور تقسیم کی سہولیات کو ایک سے دو ماہ کے اندر اپنی قبل از حملہ صلاحیت کے 70 سے 80 فیصد تک بحال کر لیا جائے گا، کیونکہ حکام توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے حملوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔
وزارتِ تیل کے نائب وزیر محمد صادق عظیمیفار نے اسٹوڈنٹ نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے اور لوان ریفائنری کا ایک حصہ تقریباً 10 دن کے اندر دوبارہ کام شروع کرنے کی توقع ہے، جبکہ دیگر یونٹس بتدریج دوبارہ فعال کیے جائیں گے۔


Comments