پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو امریکہ اور ایران کے درمیان تعمیری مذاکرات کی امید
- پاکستان کا سہولت کاری کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتے کو اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اور ایران امن مذاکرات میں مثبت اور تعمیری انداز میں شریک ہوں گے۔
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وفد پاکستانی دارالحکومت پہنچ چکا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ اسلام آباد فریقین کے درمیان تنازع کے مستقل اور پائیدار حل تک پہنچنے کے لیے سہولت کاری کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔


Comments