BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.51%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.97 Decreased By ▼ -1.48 (-0.77%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.27%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 92.98 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.45 Decreased By ▼ -0.18 (-0.51%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

حکومت نے ڈیزل 135 روپے اور پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کر دیا

  • عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلیف دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر اور پیٹرول میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی 366 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج (ہفتہ) سے ہوگیا ہے

گزشتہ ہفتے حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 184.49 روپے فی لیٹر اور پیٹرول میں 137.24 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 520.35 روپے اور 458.41 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھیں۔

تاہم بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے صارفین پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں 80 روپے کی نمایاں کمی کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 378 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

جمعہ کے روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ میں الجھے دو ممالک، ایران اور امریکا، تنازع کے حل پر آمادہ ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں مذاکرات طے پا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب دنیا امن کی بات کررہی ہے۔

وزیراعظم نے جنگ بندی اور اسلام آباد میں مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے پر ایران اور امریکا کی قیادت کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک بھر میں پہلے سے اعلان کردہ ایندھن سبسڈی پیکجز بغیر کسی تبدیلی کے جاری رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی نے حکومت کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ اس کا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے۔

ادھر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں سعودی عرب کی سپلائی میں خدشات اور آبنائے ہرمز سے محدود ترسیل کے باعث 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئیں، تاہم کمزور جنگ بندی کے برقرار رہنے کے سبب یہ گزشتہ جون کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار کمی کی جانب بھی گامزن رہیں۔ برینٹ کروڈ فیوچرز 40 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 96.32 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 84 سینٹ یا تقریباً 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 98.71 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

Comments

200 حروف