BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

آئیسکو کا بڑی تعداد میں میٹر ریڈرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

  • منصوبے کے مطابق فوری طور پر پچاس فیصد میٹر ریڈرز کو فارغ کیا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

آئیسکو نے اے ایم آئی سسٹم کے نفاذ کے بعد میٹر ریڈرز کی بڑی تعداد کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی مختلف سرکلز میں تعیناتی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

آئیسکو کی جانب سے ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن کینٹ سرکل راولپنڈی کو لکھے گئے خط میں ڈائریکٹر جنرل ایچ آر نے بتایا کہ اعلیٰ انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ ان سب ڈویژنز میں جہاں ایڈوانس میٹرنگ انفرااسٹرکچر نافذ ہو چکا ہے، وہاں میٹر ریڈرز کو مرحلہ وار کم کیا جائے۔

منصوبے کے مطابق فوری طور پر پچاس فیصد میٹر ریڈرز کو فارغ کیا جائے گا، مئی دو ہزار چھبیس کے آخر تک مزید پچیس فیصد اور جون دو ہزار چھبیس کے آخر تک باقی پچیس فیصد کو بھی فارغ کر دیا جائے گا۔

آئیسکو ہیڈکوارٹر کے مطابق فارغ کیے گئے تمام میٹر ریڈرز کو ہیڈ آفس کے ایچ آر ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ انہیں دیگر سرکلز میں ایڈجسٹ کیا جا سکے اور درستگی کے ساتھ میٹر ریڈنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اے ایم آئی سسٹم کے تحت روایتی میٹر ریڈنگ کا کردار بتدریج تبدیل ہو رہا ہے اور اب یہ زیادہ ٹیکنالوجی پر مبنی نظام بن رہا ہے۔ تاہم واضح کیا گیا کہ یہ اقدام عملے کی کارکردگی سے متعلق نہیں بلکہ جدید کاری کا حصہ ہے۔

آئیسکو نے مزید کہا کہ میٹر ریڈرز کی خدمات اب بھی ضروری رہیں گی خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ابھی دستی ریڈنگ کی جاتی ہے۔

ایک علیحدہ مراسلے میں چیف انجینئر سی ایس ڈی نے بتایا کہ اے ایم آئی منصوبے پر چھ اپریل دو ہزار چھبیس کو پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ اجلاس میں بات چیت ہوئی تھی جس میں ان سب ڈویژنز کی فہرست بھی فراہم کی گئی جہاں اے ایم آئی میٹر نصب ہو چکے ہیں۔

اجلاس میں یہ بھی سامنے آیا کہ نیپرا کی ٹیم نے اپنے معائنے میں سفارش کی تھی کہ اے ایم آئی علاقوں میں میٹر ریڈرز کی تعداد کم کی جائے تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

چیف انجینئر کے مطابق کچھ علاقوں میں عملے کی کمی کے باعث ٹیبل بیسڈ میٹر ریڈنگ کی جا رہی ہے جو نیپرا کے صارف سروس معیار کے مطابق نہیں اور اس سے بلنگ میں غلطیوں کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے سفارش کی ہے کہ راولپنڈی کے کینٹ اور سٹی سرکلز میں اضافی میٹر ریڈرز کو اسلام آباد اور دیگر سرکلز میں تعینات کیا جائے تاکہ درست بلنگ اور بہتر آپریشنل کارکردگی یقینی بنائی جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف