BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ثالثوں سے رابطہ، اسرائیلی جنگ بندی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھا دیا

  • ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی تو ایران معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی وزارت کے بیان کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز پاکستانی ثالثوں کے ساتھ رابطے میں اسرائیل کی جانب سے ”جنگ بندی کی خلاف ورزیوں“ کا معاملہ اٹھایا، جبکہ اعلیٰ حکام کے حوالے سے آنے والی رپورٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ تہران لبنان پر حملوں کے باعث جنگ بندی سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

بیان کے مطابق عباس عراقچی نے طاقتور پاکستانی عسکری رہنما فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گفتگو میں اسرائیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران اور لبنان میں ”صہیونی ریاست کی جنگ بندی خلاف ورزیوں“ پر بات چیت کی۔

ایرانی میڈیا اور الجزیرہ کی رپورٹس، جو ایرانی حکام اور باخبر ذرائع کے حوالے سے ہیں، کے مطابق تہران لبنان پر اسرائیلی بمباری کے ردعمل میں جنگ بندی سے نکلنے اور جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ”اگر اسرائیل لبنان پر حملوں کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتا ہے تو ایران اس معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا۔“

ایران کے انقلابی گارڈز نے ٹیلیگرام پر بیان میں عزم ظاہر کیا کہ ”لبنان میں کیے گئے مظالم اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو سزا دی جائے گی۔“

الجزیرہ ٹی وی نے بھی ایک نامعلوم ایرانی عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ ”جنگ بندی پورے خطے پر لاگو ہوتی ہے، اور اسرائیل وعدہ خلافی کے لیے جانا جاتا ہے، اسے صرف طاقت کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے۔“

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق ”ہر جگہ“ ہوتا ہے، جس میں لبنان بھی شامل ہے، جبکہ انہوں نے اعلان کیا کہ اسلام آباد اس ہفتے کے آخر میں امریکہ اور ایران کے وفود کی میزبانی کرے گا تاکہ مذاکرات کیے جا سکیں۔

تاہم، اسرائیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لبنان جنگ بندی میں شامل نہیں، اور اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے لبنان بھر میں ”اب تک کی سب سے بڑی مربوط کارروائی“ انجام دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اس جنگ بندی کا احترام کریں۔

Comments

Comments are closed.