BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پی پی ایل نے سی ای او خالد رحمان کی مدتِ ملازمت میں توسیع کردی

  • 30 سال سے زائد ملکی اور بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے خالد رحمان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2009 میں پی پی ایل سے بطور چیف اکاؤنٹنٹ کیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بورڈ نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) محمد خالد رحمان کی مدتِ ملازمت میں عبوری بنیادوں پر توسیع کی منظوری دے دی تاکہ مستقل تقرری تک قیادت کے تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے۔

پی پی ایل نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے مطلع کیا کہ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 7 اپریل 2026 کو ہونے والے اجلاس میں محمد خالد رحمان کی بطور سی ای او/ منیجنگ ڈائریکٹر تقرری کی مدت میں 10 اپریل 2026 سے توسیع کی منظوری دے دی جو کمپنی کے باقاعدہ سی ای او کی تقرری تک برقرار رہے گی۔

قبل ازیں جنوری میں خالد رحمان کو سکندر علی میمن کی جگہ تین ماہ کی مدت یا کمپنی کے باقاعدہ سی ای او کی تقرری جو بھی پہلے ہو کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

30 سال سے زائد ملکی اور بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے خالد رحمان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2009 میں پی پی ایل سے بطور چیف اکاؤنٹنٹ کیا۔ گزشتہ 27 برس کے دوران انہوں نے 2022 میں چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کا عہدہ سنبھالنے سے قبل مختلف سینئر پوزیشنز پر خدمات انجام دیں، جن میں منیجر ٹریژری آپریشنز، سینئر منیجر فنانس اور سینئر منیجر کارپوریٹ پلاننگ شامل ہیں۔

پی پی ایل میں شمولیت سے قبل خالد رحمان ارنسٹ اینڈ ینگ، فورڈ روڈز سادات حیدر، عمر گروپ آف کمپنیز اورکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ، اسٹیٹ اسٹریٹ فنڈ سروسز ٹورنٹو اور بینک آف مونٹریال جیسی کئی معروف تنظیموں سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے پاکستان، کینیڈا اور مصر میں کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل کیا۔

خالد رحمان انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کے فیلو ممبر، کینیڈا کے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف اونٹاریو سے سی پی اے (سی پی او) اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے) کے ایسوسی ایٹ ممبر ہیں۔

پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر پی پی ایل تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کی تلاش، کھوج، ترقی اور پیداوار میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

Comments

200 حروف