BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سرحدی بندش: پاکستانی کین میکر کمپنی کا افغانستان میں 110 ملین ڈالر کا پلانٹ لگانے کا منصوبہ جاری رکھنے کا عزم

  • ہماری برآمدی فروخت کا ایک بڑا حصہ یا تو براہِ راست ان منڈیوں کے لیے ہے یا افغان کوریڈور کے ذریعے وہاں پہنچتا ہے، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ایلومینیم بیوریج کینز لمیٹڈ (پی اے بی سی) اکتوبر 2025 سے جاری سرحدی بندش کے باوجود افغانستان میں کروڑوں ڈالرز کی لاگت سے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے منصوبے پر آگے بڑھ رہی ہے۔

جمعہ کو جاری کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستانی کین بنانے والی کمپنی نے نشاندہی کی کہ اکتوبر 2025 سے افغان سرحد کی طویل بندش، جس کی بنیادی وجہ سرحد پار دہشت گردی اور جاری فوجی آپریشنز ہیں نے افغانستان اور وسطی ایشیائی منڈیوں کے ساتھ تجارت کو معطل کردیا ہے۔

کمپنی نے رپورٹ میں کہا کہ ہماری برآمدی فروخت کا ایک بڑا حصہ یا تو براہِ راست ان منڈیوں کے لیے ہے یا افغان کوریڈور کے ذریعے وہاں پہنچتا ہے، جب تک اس صورتحال کا کوئی پائیدار حل نہیں نکلتا، یہ غیر یقینی صورتحال برآمدی مواقع کو محدود کرنے اور کمپنی کی مسابقتی پوزیشن کو کمزور کرنے کا باعث بنتی رہے گی۔

مزید برآں، ملک کے مجموعی سیکیورٹی حالات دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور اکا دکا واقعات کے باعث حساس بنے ہوئے ہیں جو وقفے وقفے سے لاجسٹکس، نقل و حمل، کاروباری تسلسل اور صارفین کے اعتماد کو متاثر کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمپنی افغانستان میں پلانٹ لگانے کے اپنے اعلان کردہ منصوبے پر پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پی اے بی سی پاکستان نے افغانستان میں 110 ملین ڈالر کی لاگت سے بیوریج کین بنانے کی ایک نئی فیکٹری لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 1.3 ارب کینز ہوگی۔

کمپنی نے مزید اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی سطح پر جاری جغرافیائی سیاسی تناؤ، بشمول غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر حصوں میں جاری کشیدگی، بعض بین الاقوامی بیوریج برانڈز کے بارے میں صارفین کے رجحان کو متاثر کر سکتی ہے۔

پی اے بی سی کے مطابق یہ صورتحال کمپنی کے صارفین کی جانب سے فراہم کردہ مشروبات کی طلب کو بالواسطہ طور پر متاثر کرسکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.