BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

او جی ڈی سی ایل نے اسپن وام ون سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کر دی

  • لاک ہارٹ کے ذخیرے میں کنویں کی کھدائی اور تیاری کا کام مکمل، یومیہ تقریباً 40 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس پیداوار
شائع اپ ڈیٹ

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے وزیرستان بلاک میں واقع اسپن وام-1 دریافت سے ایکسٹینڈڈ ویل ٹیسٹنگ(ای ڈبلیوٹی) مرحلے کے تحت گیس اور کنڈنسیٹ کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملک کی بڑی تلاش اور پیداوار کرنے والی کمپنیوں میں شمار ہونے والی اس لسٹڈ کمپنی نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس کے ذریعے اس پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کنواں لاک ہارٹ ذخیرے میں مکمل کیا گیا ہے، جہاں سے فی الوقت گیس کی پیداوار کی شرح تقریباً 40 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ اور کنڈنسیٹ کی پیداوار 200 بیرل یومیہ ہے۔ اس گیس کی شمولیت کے ساتھ ہی شیوا میں قائم کردہ ابتدائی پیداواری سہولیات اپنی مکمل صلاحیت پر کام کریں گی، جس سے شیوا اور اسپن وام دونوں کنوؤں کی مجموعی پیداوار تقریباً 100 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 800 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ ہو جائے گی۔

اس مشترکہ منصوبے میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا حصہ 35 فیصد، ماری انرجیز لمیٹڈ (بطور آپریٹر) کا 55 فیصد اور اورینٹ پیٹرولیم کا حصہ 10 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع بارگزئی ایکس ون تلاشی کنویں سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.