BR100 Increased By (1.53%)
BR30 Increased By (1.52%)
KSE100 Increased By (1.35%)
KSE30 Increased By (1.44%)
BAFL 57.65 Increased By ▲ 0.45 (0.79%)
BIPL 27.35 Increased By ▲ 0.46 (1.71%)
BOP 34.52 Increased By ▲ 0.83 (2.46%)
CNERGY 10.90 Increased By ▲ 0.29 (2.73%)
DFML 18.41 Increased By ▲ 0.36 (1.99%)
DGKC 211.50 Increased By ▲ 1.60 (0.76%)
FABL 101.50 Increased By ▲ 2.55 (2.58%)
FCCL 54.30 Increased By ▲ 0.56 (1.04%)
FFL 16.82 Increased By ▲ 0.36 (2.19%)
GGL 24.10 Increased By ▲ 0.28 (1.18%)
HBL 305.40 Increased By ▲ 2.98 (0.99%)
HUBC 222.00 Increased By ▲ 3.06 (1.4%)
HUMNL 10.65 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.43 Increased By ▲ 0.15 (2.06%)
LOTCHEM 30.02 Increased By ▲ 0.37 (1.25%)
MLCF 97.45 Increased By ▲ 1.09 (1.13%)
OGDC 321.25 Increased By ▲ 3.03 (0.95%)
PAEL 42.54 Increased By ▲ 0.77 (1.84%)
PIBTL 17.16 Increased By ▲ 0.35 (2.08%)
PIOC 302.99 Increased By ▲ 6.37 (2.15%)
PPL 223.78 Increased By ▲ 3.61 (1.64%)
PRL 52.84 Increased By ▲ 3.79 (7.73%)
SNGP 108.16 Increased By ▲ 2.03 (1.91%)
SSGC 29.65 Increased By ▲ 0.51 (1.75%)
TELE 8.96 Increased By ▲ 0.14 (1.59%)
TPLP 12.86 Increased By ▲ 0.35 (2.8%)
TRG 60.60 Increased By ▲ 0.38 (0.63%)
UNITY 10.17 Increased By ▲ 0.15 (1.5%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
کھیل

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: فخر زمان پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دو میچوں کی پابندی

  • اسٹار کھلاڑی کو حالیہ میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو جاری ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دو میچوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ انہیں حالیہ میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فخر زمان نے 29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران آرٹیکل 2.14 کے تحت لیول 3 کی خلاف ورزی کی۔ یہ واقعہ میچ کے آخری لمحات میں اس وقت پیش آیا جب آن فیلڈ امپائرز نے لاہور قلندرز کو پانچ رنز کا جرمانہ کیا اور کراچی کنگز کی اننگز کے آخری اوور سے قبل گیند تبدیل کرنے کا حکم دیا۔

یہ الزامات میچ آفیشلز بشمول آن فیلڈ امپائرز شاہد سیقت اور فیصل خان آفریدی، ٹی وی امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر طارق رشید کی جانب سے عائد کیے گئے۔ فخر زمان نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مکمل تادیبی سماعت کا راستہ اختیار کیا۔ میچ ریفری روشن ماہنامہ نے سماعت کی اور شواہد کے جائزے اور کھلاڑی کا دفاع سننے کے بعد چارج برقرار رکھا۔ اس موقع پر لاہور قلندرز کے نمائندے اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی موجود تھے۔

ضابطہ اخلاق کا آرٹیکل 2.14 بال ٹیمپرنگ یا گیند کی حالت بدلنے سے متعلق ہے، جس میں گیند کی سطح کو رگڑنا، سیون (سلائی) سے چھیڑ چھاڑ یا کوئی بیرونی مادہ لگانا شامل ہے۔ قواعد کے مطابق لیول 3 کی خلاف ورزی پر پہلی بار کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ دو میچوں کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ فخر زمان کو اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ سزا سنائی گئی ہے۔

پابندی کے باعث فخر زمان اب 3 اپریل کو لاہور میں ملتان سلطانز اور 9 اپریل کو کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہونے والے میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پی سی بی نے مزید واضح کیا کہ اس فیصلے کے خلاف کسی بھی اپیل کو تحریری فیصلے کی وصولی کے 48 گھنٹوں کے اندر ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کے پاس جمع کرانا لازمی ہے۔

Comments

200 حروف