BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

خرم شہزاد خان دوبارہ حبیب میٹرو پولیٹن بینک کے سی ای او مقرر

  • خرم شہزاد کو بینکاری کا وسیع تجربہ حاصل، مزید تین سال کی مدت کےلیے تعینات کیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ(ایچ ایم بی) نے اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔ بینک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ خرم شہزاد خان کو مزید تین سال کی مدت کے لیے دوبارہ صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا گیا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق خرم شہزاد خان بینکاری کے شعبے کے ایک تجربہ کار ماہر ہیں جنہیں کارپوریٹ بینکنگ، رسک اور کریڈٹ مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ انویسٹمنٹ اور ٹرانزیکشنل بینکنگ میں تین دہائیوں سے زیادہ کا متنوع تجربہ حاصل ہے۔

خرم شہزاد خان اس سے قبل بینک کے کارپوریٹ اینڈ ٹرانزیکشن بینکنگ گروپ کی سربراہی کر چکے ہیں اور 2018 سے سینٹرل مینجمنٹ کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ مضاربہ اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ لیزنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور حبیب میٹرو فنانشل سروسز(ایچ ایم ایف ایس) کے ڈائریکٹر سمیت مختلف اعلیٰ انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی یونیورسٹی آف روچسٹر سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ محمد علی آر حبیب کو 30 مارچ 2026 سے دوبارہ بینک کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ حبیب میٹروپولیٹن بینک 1992 میں پاکستان میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی رجسٹر ہوا تھا۔ یہ بینک حبیب بینک اے جی زیورخ سوئٹزرلینڈ کا ذیلی ادارہ ہے، جو اس بینک کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔

Comments

200 حروف