BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

مالی مشکلات کے باعث حکومت کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی دینے کا منصوبہ

  • وزیر خزانہ کی زیر صدارت سبسڈی نظام پر اہم اجلاس، ایندھن سپلائی مستحکم، سبسڈی فریم ورک زیر غور، ڈیٹا بیسڈ سبسڈی، منصفانہ تقسیم پر زور
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے ملک میں جاری محدود مالیاتی گنجائش کے پیشِ نظر پیٹرولیم مصنوعات پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مخصوص طبقے کو سبسڈی فراہم کرنے کے طریقہ کار پر کام شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں جمعہ کو وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور قیمتوں کے تناظر میں سبسڈی کے نئے نظام پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پیٹرولیم ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ایندھن کی سپلائی کی صورتحال مستحکم اور تسلی بخش ہے۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ٹیکنالوجی پر مبنی ان حلوں پر تفصیلی بریفنگ دی جن کے ذریعے سبسڈی کی شفاف اور موثر ترسیل ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ اجلاس میں شریک صوبائی قیادت نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایندھن کی بچت کے لیے عوامی رویوں میں تبدیلی پر زور دیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والی کسی بھی کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے۔ خیبر پختونخوا کے وزیرِ خزانہ مزمل اسلم نے پیٹرولیم سپلائی کے انتظام کو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر قرار دیا، جبکہ بلوچستان کے وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزارتِ خزانہ نے واضح کیا کہ مالیاتی گنجائش فی الوقت محدود ہے اور زیادہ تر انحصار پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والے ریونیو پر ہے۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے زور دیا کہ موجودہ معاشی صورتحال کو ایک رکاوٹ کے بجائے ساختی اصلاحات کے موقع کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیکسیشن اور سبسڈی کے ڈیزائن میں ڈیٹا پر مبنی فیصلے کیے جائیں، تاکہ ریلیف کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے اور معاشی استحکام پر بھی حرف نہ آئے۔ تمام شرکاء نے ٹیکنالوجی کے ذریعے سبسڈی فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے اور وفاق و صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments

Comments are closed.