BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

تمام جائز ٹیکس ریفنڈز کلیمز فوری نمٹائے جائینگے ، چیئرمین ایف بی آر

ادارہ کاروباری برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے، راشد محمود لنگڑیال
شائع March 27, 2026 اپ ڈیٹ March 27, 2026 11:01am

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کراچی کی تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام جائز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کو قانونی تقاضوں اور قواعد و ضوابط کی تکمیل کے تحت بروقت نمٹایا جائے گا جبکہ واجب الادا ٹیکسز کی وصولی متعلقہ قوانین کے مطابق یقینی بنائی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کراچی چیمبر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کاروباری برادری کو ٹیکس اور تجارتی امور میں سہولت فراہم کرنے اور درپیش حقیقی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر کے سی سی آئی کے سینئر نمائندگان نے کراچی کی کاروباری برادری کو درپیش اہم مسائل پرتفصیلی بریفنگ دی جس پر چیئرمین ایف بی آر نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ادارہ کاروباری برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور تاجروں کے تحفظات کا بغور جائزہ لے کر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایف بی آر میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سےعمل جاری رکھا جائے گا اور بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹیکس دہندگان کے لیے غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے سہولت کاری کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کاروباری برادری سے بھی اپیل کی کہ ایف بی آر کے نظام میں بدعنوانی کے کسی بھی واقعے کی اطلاع مستند شواہد کے ساتھ فراہم کریں تاکہ مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس موقع پر ممبر کسٹمز آپریشنز، چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ اور چیف کمشنر ایل ٹی او بھی چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ موجود تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف