BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ایران کی جانب سے یورپ کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، برطانیہ

  • ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو لندن، پیرس یا برلن تک مار کر سکتے ہیں، اسرائیلی دفاعی افواج کا سوشل میڈیا پر دعویٰ
شائع اپ ڈیٹ

برطانوی کابینہ کے وزیر اسٹیو ریڈ نے کہا ہے کہ ایسے کسی جائزے یا رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوئی جس سے یہ ثابت ہو کہ ایران بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے یورپ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے یا اس کے پاس ایسی صلاحیت موجود ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو اسرائیلی دفاعی افواج نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو لندن، پیرس یا برلن تک پہنچ سکتے ہیں۔

برطانوی ہاؤسنگ سیکرٹری اسٹیو ریڈ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دعووں کی توثیق کے لیے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ میں ایسے کسی بھی جائزے سے واقف نہیں ہوں جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ یورپ کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، چہ جائیکہ وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک الگ انٹرویو میں اسٹیو ریڈ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی جو دھمکی دی ہے وہ ان کا اپنا ذاتی بیان ہے۔ جب ان سے ٹرمپ کی 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن پر برطانیہ کے موقف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا امریکی صدر اپنی بات خود کرنے اور اپنے کہے کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ ہم اس جنگ میں نہیں گھسیٹے جائیں گے، البتہ خطے میں اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ ہم صورتحال کو پرامن بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Comments

Comments are closed.