BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

ایرانی حملے میں حیفہ کی اسرائیلی آئل ریفائنری متاثر، نقصان کی اطلاعات

  • انفراسٹرکچر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا، اسرائیل
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کے شمالی ساحلی شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنریز کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ یہ بات جمعرات کو اسرائیل کی وزارت توانائی نے بتائی۔

اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن کے مطابق حملے کے باعث کچھ وقت کے لیے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی، لیکن متاثرہ علاقوں میں جلد ہی بجلی بحال کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی علاقے میں بجلی کے نظام کو پہنچنے والا نقصان محدود نوعیت کا ہے اور اسرائیلی انفراسٹرکچر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس نے حیفہ اور جنوبی شہر اشدود میں موجود ریفائنریز کے ساتھ ساتھ اسرائیلی سکیورٹی تنصیبات اور فوجی معاونت کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔ ایرانی بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے انتہائی درست نشانہ بنانے والے میزائلوں کے ذریعے کیے گئے۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اشدود کی ریفائنری کو نقصان پہنچا یا نہیں۔

اسرائیل کی وزارت تحفظ ماحولیات کے مطابق مار گرائے گئے ایک میزائل کا ملبہ حیفہ میں گرا جس کا جائزہ خطرناک مواد کے واقعے کے طور پر لیا جا رہا ہے۔

اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن کے مطابق میزائل کے ٹکڑوں سے حیفہ کے علاقے میں ایک بجلی کی لائن متاثر ہوئی جس کے باعث مختصر وقت کے لیے بجلی بند رہی، تاہم تقریباً 45 منٹ کے اندر تمام صارفین کو بجلی دوبارہ فراہم کر دی گئی۔

اسرائیلی فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق ریفائنری کے دو مقامات پر ملبہ گرنے سے آگ لگی جس کے باعث سپلائی کے کچھ ذرائع عارضی طور پر منقطع ہو گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ سال جون میں بھی حیفہ کی اسی ریفائنری پر ایرانی میزائل حملہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے اور تنصیب کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہو گئی تھیں۔

Comments

200 حروف