کاروبار اور معیشت
ایک تولہ سونا 24 ہزار 300 روپے سستا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 243 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 767 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی سطح سے گرکر 4 لاکھ کی سطح پر آگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 243 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 767 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 20 ہزار 833 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے پر مستحکم رہا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 760 روپے کی کمی سے 7 ہزار 734 روپے ہوگئی۔


Comments