BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

امریکہ نے پاکستان سمیت پانچ ممالک کو اپنی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

  • پاکستان، روس، چین، شمالی کوریا اور ایران مختلف میزائل ڈلیوری سسٹمز تیار کر رہے ہیں،تلسی گیبارڈ
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ نے پاکستان کو ان پانچ ممالک میں شامل کیا ہے جو شدید سکیورٹی خطرات پیدا کر رہے ہیں، اور امریکی انٹیلی جنس چیف نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد مبینہ طور پر ایسے میزائل نظام تیار کر رہا ہے جو امریکی حدود تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبارڈ نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے جائزے کے مطابق پاکستان، روس، چین، شمالی کوریا اور ایران مختلف میزائل ڈلیوری سسٹمز تیار کر رہے ہیں جن میں روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔

تلسی گیبارڈ نے قانون سازوں کو بتایا کہ یہ ممالک جدید، غیر معمولی یا روایتی میزائل نظام تیار کر رہے ہیں جو امریکی سرزمین کو ممکنہ خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ اس جائزے میں پاکستان پر مبینہ طور پر انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) صلاحیتوں پر کام کرنے کا الزام بھی شامل تھا، تاہم تکنیکی تفصیلات عام نہیں کی گئیں۔

امریکی حکام نے چین اور روس کو سب سے فوری اور براہ راست چیلنج قرار دیا، کیونکہ ان کے جدید دفاعی نظام امریکی سکیورٹی کے لیے خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔ چین کو مصنوعی ذہانت میں بھی اہم حریف کے طور پر اجاگر کیا گیا، جس سے اسٹریٹجک مقابلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.