BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.2%)
KSE30 Increased By (0.18%)
BAFL 55.75 Decreased By ▼ -0.11 (-0.2%)
BIPL 24.14 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
BOP 28.80 Increased By ▲ 0.22 (0.77%)
CNERGY 12.78 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
DFML 15.92 Decreased By ▼ -0.18 (-1.12%)
DGKC 182.39 Increased By ▲ 0.78 (0.43%)
FABL 91.90 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
FCCL 51.70 Increased By ▲ 0.23 (0.45%)
FFL 14.23 Increased By ▲ 0.22 (1.57%)
GGL 19.14 Increased By ▲ 0.11 (0.58%)
HBL 288.50 Increased By ▲ 1.24 (0.43%)
HUBC 191.99 Increased By ▲ 0.48 (0.25%)
HUMNL 9.25 Increased By ▲ 0.13 (1.43%)
KEL 5.93 Decreased By ▼ -0.01 (-0.17%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.06 (-0.23%)
MLCF 90.19 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
OGDC 300.59 Increased By ▲ 0.85 (0.28%)
PAEL 34.02 Increased By ▲ 0.43 (1.28%)
PIBTL 13.79 Increased By ▲ 0.07 (0.51%)
PIOC 231.49 Increased By ▲ 0.43 (0.19%)
PPL 217.40 Decreased By ▼ -0.07 (-0.03%)
PRL 100.00 Increased By ▲ 0.81 (0.82%)
SNGP 90.50 Increased By ▲ 0.58 (0.65%)
SSGC 22.80 Increased By ▲ 0.18 (0.8%)
TELE 7.12 Increased By ▲ 0.07 (0.99%)
TPLP 11.91 Increased By ▲ 0.09 (0.76%)
TRG 55.99 Decreased By ▼ -0.56 (-0.99%)
UNITY 8.36 Decreased By ▼ -0.11 (-1.3%)
WTL 0.97 Increased By ▲ 0.01 (1.04%)
دنیا

ایران نے اسرائیل کے لیے مخبری کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا

جنوری میں، امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف موجودہ جنگ کے آغاز سے چند ہفتے قبل، ایران میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے
شائع اپ ڈیٹ

ملک کے مختلف حصوں سے درجنوں افراد کو اسرائیل کے لیے مخبری کرنے اور حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب اسرائیل اور امریکہ کے جنگی طیارے ایران میں نئے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق شمال مغربی ایران سے 20 افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر ایرانی فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات کی لوکیشن اسرائیل کو بھیجنے کا الزام ہے۔ اسی طرح شمال مشرقی ایران سے بھی 10 افراد حراست میں لیے گئے ہیں، جن پر معاشی انفرااسٹرکچر کی معلومات جمع کرنے کا شبہ ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس ونگ کا کہنا ہے کہ صیہونی دشمن اور امریکہ حملے کے ساتھ ساتھ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں ہنگامے کروانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق اسرائیل اب زمینی مخبروں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جو اس کی فوجی حکمتِ عملی کا نیا مرحلہ ہے۔ یاد رہے کہ جنوری میں امریکہ اور اسرائیل کی موجودہ جنگ کے آغاز سے قبل ایران میں حکومت مخالف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے جنہیں سختی سے کچل دیا گیا تھا۔ ایرانی حکام ان ہنگاموں کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.