BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

لکی مروت: سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

  • وزیرِ اعظم کی لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے شاگئی میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایک آپریشن کے دوران کم از کم 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

یہ آپریشن لکی مروت میں رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب جمعہ کو پولیس کی گاڑی پر ہونے والے ایک دھماکے کے بعد کیا گیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چھ اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگئے تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاگئی، لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔

وزیرِاعظم نے آپریشن میں 6 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار دن رات ارض وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں، جس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ وہ خود سمیت پوری قوم سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شاگئی لکی مروت میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔

Comments

200 حروف