دنیا
سعودی عرب میں ایرانی حملہ: امریکی فضائیہ کے 5 ری فیولنگ طیارے نشانہ بن گئے، وال اسٹریٹ جنرل کا دعویٰ
وال اسٹریٹ جنرل نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر زمین پر موجود امریکی فضائیہ کے 5 ری فیولنگ طیاروں (ایندھن بھرنے والے طیاروں) کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے انہیں نقصان پہنچا ہے۔
وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے دوران ان طیاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے ڈیمج ہوئے ہیں لیکن مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے اور ان کی مرمت کی جا رہی ہے۔ مزید برآں، ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔


Comments