BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا واقعے کا نوٹس، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب پولیس گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

آج نیوز کے مطابق رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب پولیس ٹیم کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایس ایچ او صدر اعظم، ڈرائیور شاہ بہرام اور اے ٹی ایس کے تین اہلکار شہید ہوگئے جب کہ زخمی اہلکار انصاف الدین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سہیل آفریدی نے 6 اہلکاروں کی شہادت کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا اور زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی لکی مروت میں پولیس ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا، شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


Comments

200 حروف