BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

ایران کے ساتھ جنگ سے برآمدات متاثر، سعودی آرامکو کی غیر معمولی ٹینڈرز کے ذریعے تیل کی پیشکش، تاجروں کا انکشاف

  • تیل کمپنی کا خام تیل کی برآمدات کے لیے بحیرہ احمر کا متبادل راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ
شائع اپ ڈیٹ

کئی تاجروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری حالیہ تنازع کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ سے برآمدات میں ہونے والے خلل کے پیشِ نظر سعودی آرامکو نے غیر معمولی ٹینڈرز کے ذریعے 40 لاکھ بیرل سے زائد سعودی خام تیل کی پیشکش کی ہے۔

سرکاری تیل کمپنی اپنی خام تیل کی برآمدات کے کچھ حصے کو بحیرہ احمر کے راستے سے گزارنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ آبنائے ہرمز سے بچا جا سکے، جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔

آبنائے ہرمز کی تقریباً بندش کی وجہ سے عراق اور کویت سمیت مشرقِ وسطیٰ کے دیگر پیدا کار ممالک نے بھی تیل کی پیداوار میں کٹوتی شروع کر دی ہے۔

پیر کو بیجنگ کے وقت کے مطابق شام 5 بجے ختم ہونے والے ایک ٹینڈر میں آرامکو نے مصر کی عین سوکھنا بندرگاہ سے لدائی کے لیے 20 لاکھ بیرل ’عرب ہیوی‘ خام تیل کی پیشکش کی۔ تاجروں کی جانب سے شیئر کی گئی دستاویزات کے مطابق لدائی کی تاریخ 10 مارچ سے 30 مارچ کے درمیان ہے، جس کی حتمی تصدیق ہونا باقی ہے۔ یہ فروخت ’فری آن بورڈ کی بنیاد پر ہے اور یہ تیل ایشیا کے لیے مختص ہے۔

تین تاجروں کے مطابق اتوار کو ختم ہونے والے ایک الگ ٹینڈر میں آرامکو نے ’عرب لائٹ‘ خام تیل کے 6 لاکھ 50 ہزار بیرل ’کاسٹ اینڈ فریٹ کی بنیاد پر پیش کیے۔ ٹینڈر کے مطابق کارگو کی ترسیل کی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، جبکہ آمد کا وقت ینبع سے کسٹمر کی بندرگاہ تک کے سفری وقت پر منحصر ہوگا۔

ان کارگو کی قیمتیں سعودی عرب کی مارچ کی سرکاری فروخت کی قیمتوں پر پریمیم کے ساتھ مقرر کی جائیں گی۔

مزید برآں تین تاجروں نے بتایا کہ آرامکو نے ایک تیسرے ٹینڈر میں جاپان کے دوسرے بڑے ریفائنر ’ادیمیتسو کوسان کو 20 لاکھ بیرل ’عرب ایکسٹرا لائٹ‘ خام تیل فروخت کیا ہے۔ دو تاجروں نے مزید بتایا کہ سی ایف آر کی بنیاد پر فروخت کیا گیا یہ کارگو پہلے ہی تائیوان کے قریب ایک بحری جہاز پر موجود تھا۔

آرامکو اور ادیمیتسو دونوں نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا اپنے تیل اور پیٹرو کیمیکل فیڈ اسٹاک کا 60 فیصد حصہ مشرقِ وسطیٰ سے حاصل کرتا ہے اور فوری متبادل تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے والے ریفائنرز اب پیداوار میں کٹوتی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

Comments

Comments are closed.