BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.44%)
BAFL 56.87 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.93 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.44 (-0.47%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.03 Decreased By ▼ -0.53 (-2.71%)
HBL 306.45 Increased By ▲ 0.35 (0.11%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.97 Decreased By ▼ -0.19 (-1.87%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.31 Decreased By ▼ -0.15 (-0.57%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.48 (-1.35%)
PIBTL 14.73 Increased By ▲ 0.05 (0.34%)
PIOC 239.96 Decreased By ▼ -3.25 (-1.34%)
PPL 222.00 Decreased By ▼ -4.91 (-2.16%)
PRL 91.25 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
SNGP 90.88 Decreased By ▼ -0.96 (-1.05%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.59 Decreased By ▼ -0.38 (-2.93%)
TRG 56.26 Decreased By ▼ -0.30 (-0.53%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

حملوں سے ہمارے پیروں تلے زمین نکل گئی، ایران سے واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کی داستان

  • دھماکوں سے عمارتیں آگ کے شعلوں اور دھوئیں کی لپیٹ میں تھیں، پاکستانی طالبہ حریم زہرہ کی گفتگو
شائع اپ ڈیٹ

ایران سے جان بچا کر پاکستان پہنچنے والے شہریوں نے تہران میں ہونے والے دھماکوں اور میزائل حملوں کے ہولناک مناظر بیان کیے ہیں۔ طالبہ حریم زہرہ کے مطابق دھماکوں سے زمین لرز اٹھتی تھی اور عمارتیں آگ کے شعلوں اور دھوئیں کی لپیٹ میں تھیں۔

مشرق وسطیٰ میں تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، حالیہ واقعات میں سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کی تباہی اور ترکیہ کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائل کو ناکارہ بنانا شامل ہے۔ بیشتر فضائی حدود کی بندش کے باعث مختلف ممالک اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں۔

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق ایران میں موجود 35 ہزار پاکستانیوں میں سے اب تک تقریباً ایک ہزار طلبہ، تاجر اور زائرین واپس پہنچ چکے ہیں، تاہم انٹرنیٹ کی بندش ایک بڑا چیلنج ہے۔

فارسی ادب کے طالب علم نادر عباس نے بتایا کہ تہران اب ایک ویران شہر کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں انہوں نے ایک ڈرون حملے میں چھ طالبات کو ہلاک ہوتے دیکھا۔

اسی طرح میڈیکل کے طالب علم سخی عون نے بتایا کہ ان کے نکلنے کے بعد ان کے ہاسٹل پر بھی حملہ ہوا۔ پاکستان اس وقت ایک مشکل سفارتی پوزیشن میں ہے جہاں اسے واشنگٹن سے تعلقات اور ایران کے ساتھ یکجہتی کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے۔ تہران میں موجود پاکستانی سفارت کاروں کے مطابق ہر چند گھنٹوں بعد ہونے والے حملوں سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔

Comments

Comments are closed.