BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.49%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 61.98 Decreased By ▼ -0.06 (-0.1%)
BIPL 28.65 Increased By ▲ 0.62 (2.21%)
BOP 36.90 Increased By ▲ 0.13 (0.35%)
CNERGY 8.32 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
DFML 20.66 Increased By ▲ 0.73 (3.66%)
DGKC 227.20 Increased By ▲ 0.27 (0.12%)
FABL 101.75 Increased By ▲ 1.57 (1.57%)
FCCL 58.70 Increased By ▲ 0.09 (0.15%)
FFL 18.08 Increased By ▲ 0.14 (0.78%)
GGL 26.40 Increased By ▲ 1.20 (4.76%)
HBL 306.00 Increased By ▲ 0.36 (0.12%)
HUBC 233.72 Increased By ▲ 1.17 (0.5%)
HUMNL 11.31 Decreased By ▼ -0.11 (-0.96%)
KEL 8.26 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
LOTCHEM 29.46 Increased By ▲ 0.99 (3.48%)
MLCF 107.69 Decreased By ▼ -0.60 (-0.55%)
OGDC 345.69 Increased By ▲ 6.59 (1.94%)
PAEL 45.54 Increased By ▲ 0.19 (0.42%)
PIBTL 18.87 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
PIOC 284.64 Increased By ▲ 1.07 (0.38%)
PPL 248.61 Increased By ▲ 2.66 (1.08%)
PRL 36.30 Increased By ▲ 0.22 (0.61%)
SNGP 119.00 Increased By ▲ 0.30 (0.25%)
SSGC 31.43 Decreased By ▼ -0.24 (-0.76%)
TELE 9.23 Decreased By ▼ -0.04 (-0.43%)
TPLP 11.60 Increased By ▲ 0.37 (3.29%)
TRG 67.40 Decreased By ▼ -0.44 (-0.65%)
UNITY 10.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.91%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
دنیا

کویت نے غلطی سے 3 ایف 15 طیارے مار گرائے، امریکی سینٹ کام کی تصدیق

  • آپریشن ایپک فیوری کی معاونت میں مصروف امریکہ کے ای ایف 15 اسٹرائیک ایگل طیارے کویت کے اوپر گر کر تباہ ہوئے، امریکی سینٹرل کمانڈ
شائع اپ ڈیٹ

اتوار کی رات گئے کویتی فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکہ کے تین جنگی طیارے مار گرائے، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں ایران کے حملوں سمیت شدید لڑائی جاری تھی۔

سینٹ کام نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ آپریشن ایپک فیوری کی معاونت میں مصروف امریکہ کے تین ای ایف 15 اسٹرائیک ایگل طیارے کویت کے اوپر بظاہر ’فرینڈلی فائر‘ (اتحادی کی غلطی سے فائرنگ) کے نتیجے میں گر کر تباہ ہو گئے۔ اس وقت جاری فعال لڑائی، جس میں ایرانی طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے حملے شامل تھے کے دوران کویتی فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی فضائیہ کے ان لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنا کر گرا دیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ طیاروں میں موجود تمام چھ پائلٹ بروقت باہر نکلنے (ایجکٹ) میں کامیاب رہے اور محفوظ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کویت نے اس واقعے کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہم کویتی دفاعی افواج کی کوششوں اور جاری آپریشن میں ان کے تعاون کے مشکور ہیں۔

اس سے قبل کویت کی وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ پیر کی صبح کئی امریکی جنگی طیارے کویت میں گر کر تباہ ہوئے لیکن ان کا عملہ محفوظ رہا۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بیان دیا کہ آج صبح کئی امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ عملے کے تمام ارکان زندہ بچ گئے ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ (سرچ اینڈ ریسکیو) کی کارروائیاں شروع کیں، عملے کو نکال کر طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔

Comments

200 حروف