BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ

  • اپریل سے یومیہ 206,000 بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

اوپیک پلس نے اتوار کے روز اپریل سے یومیہ 206,000 بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے وقت میں جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں اور تہران کی جوابی اقدامات کے باعث مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے بعد خطے سے تیل اور گیس کی ترسیل تقریباً معطل ہو چکی ہے، جس سے عالمی منڈی میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

اوپیک پلس ماضی میں رسد میں خلل کے دوران پیداوار بڑھاتا رہا ہے، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تنظیم کے پاس اضافی پیداواری صلاحیت محدود ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سوا دیگر ارکان کے لیے فوری طور پر نمایاں اضافہ ممکن نہیں، جبکہ خلیج میں بحری آمد و رفت معمول پر آئے بغیر برآمدات میں بھی مشکلات رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق ریاض نے حالیہ ہفتوں میں ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کے پیش نظر اپنی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کیا۔

ہفتے سے آبنائے ہرمز کے راستے تیل اور دیگر اشیا کی ترسیل رک گئی ہے، جب جہاز مالکان کو ایران کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ یہ گزرگاہ بند ہے۔ اتوار کو سیکڑوں جہاز لنگر انداز رہے۔ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا سب سے اہم راستہ ہے جہاں سے دنیا کی 20 فیصد سے زائد سپلائی گزرتی ہے۔

عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت جمعہ کو بڑھ کر 73 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ اتوار کو غیر رسمی تجارت میں یہ 80 ڈالر کے قریب رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ محدود اضافے سے منڈی کو خاطر خواہ استحکام نہیں ملے گا اور قیمتوں کا انحصار خلیج کی صورتحال پر رہے گا۔ بعض تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر تنازع پھیلتا ہے تو قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہیں۔

Comments

200 حروف