BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کو پاک افغان صورتحال پر بریفنگ دی گئی

  • پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی، افغان طالبان کی 73 سے زائد چوکیاں اور 115 ٹینک تباہ، 274 طالبان کارندے اور دہشت گرد ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فوجی قیادت کی جانب سے انہیں پاک افغان موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاکستانی افواج نے جوابی حملوں میں افغان طالبان کی 73 سے زائد چوکیوں اور 115 ٹینکوں کو تباہ کر دیا، جس میں طالبان حکومت کے 274 کارندے اور دہشت گرد ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تفصیلات ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دن کے وقت ایک پریس بریفنگ کے دوران فراہم کیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران پاکستان کے 12 سپاہی شہید اور 27 زخمی ہوئے، جبکہ ایک لاپتہ ہے۔

پاکستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردانہ تشدد میں اضافے کے باعث حالیہ دنوں میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ جی ایچ کیو کے دورے کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان حکومت کے گٹھ جوڑ اور ان کی تخریبی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس (عدم برداشت) کی پالیسی اپنائی جائے۔

وزیر اعظم ہاؤس (پی ایم او) سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت مکمل تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

Comments

Comments are closed.