BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

سندھ ہائی کورٹ کی منظوری: سپر نیٹ لمیٹڈ، سپر نیٹ ٹیکنالوجیز میں ضم

  • ایس ٹی ایل اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ادارے کے طور پر برقرار رہے گی
شائع اپ ڈیٹ

ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی سپر نیٹ لمیٹڈ (GEMSPNL)، سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے منظور شدہ اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ایس ٹی ایل) میں ضم ہوگئی، اس انضمام کے نتیجے میں اب سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ایس ٹی ایل) اسٹاک ایکسچینج میں ایک موجودہ لسٹڈ ادارے کے طور پر برقرار رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق انضمام کے موثر ہونے کے بعد سپر نیٹ لمیٹڈ کے تمام اثاثے، واجبات، حقوق اور ذمہ داریاں ایس ٹی ایل میں منتقل ہو گئی ہیں۔ ضم شدہ ادارہ اب سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے نام سے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ پر ایس ٹی ایل کے سمبل (تجارتی نشان) کے تحت کاروبار کرے گا۔

ایس ٹی ایل نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کراچی نے درخواست منظور کر لی ہے اور 24 فروری 2026 کے حکم نامے کے ذریعے مجوزہ انتظامات (انضمام) سے متعلق اسکیم کی توثیق کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت منظور شدہ کیپیٹل ری آرگنائزیشن کے مطابق ایس ٹی ایل اپنے مجموعی منافع کو سرمائے میں تبدیل کرے گی اور اپنے موجودہ شیئر ہولڈرز کو 10 روپے مالیت کے 55 لاکھ (5.5 ملین) مکمل ادا شدہ عام حصص جاری کرے گی۔ یہ حصص 11 شیئرز فی ایک شیئر کے تناسب سے جاری کیے جائیں گے۔

بعدازاں منظور شدہ شیئر سوپ ریشو’ (حصص کے تبادلے کے تناسب) کی بنیاد پر سپر نیٹ لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کو 10 روپے مالیت کے 10 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار (101.62 ملین) مکمل ادا شدہ عام حصص جاری کرے گی۔ ان نئے حصص کے اجرا کے بعد ایس ٹی ایل کا جاری کردہ اور ادا شدہ شیئر کیپیٹل بڑھ کر تقریباً 1 ارب 7 کروڑ 60 لاکھ (1.076 بلین) روپے ہوجائے گا، جو 10 کروڑ 76 لاکھ (107.6 ملین) عام حصص پر مشتمل ہو گا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے گروتھ انٹرپرائز مارکیٹ (جی ای ایم) بورڈ پر درج سپر نیٹ لمیٹڈ 1995 میں قائم ہوئی تھی اور یہ ملک بھر میں ڈیٹا کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی نے 200 سے زائد شہروں اور قصبوں میں اپنی آپریشنل کوریج (خدمات کا دائرہ کار) قائم کر رکھی ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ، سپر نیٹ نے صرف کنیکٹیویٹی تک محدود رہنے کے بجائے اپنی خدمات کا دائرہ کار مشن-کریٹیکل کمیونیکیشنز (انتہائی اہم مواصلات)، سائبر سیکیورٹی، مینیجڈ سروسز، انٹرنیٹ آف تھنگز اور انٹیگریٹڈ آئی سی ٹی انفراسٹرکچر سلوشنز تک پھیلا دیا ہے۔ ان خدمات کو بنیادی ڈھانچے کی تنصیب، سافٹ ویئر سلوشنز اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں کام کرنے والے کمپنی کے خصوصی ذیلی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔

یہ انضمام سپرنیٹ گروپ میں کئی برسوں پر محیط تنظیمِ نو کے عمل کا حصہ ہے، جس کا مقصد لسٹڈ اداروں کو ایک واحد پلیٹ فارم کے تحت یکجا کرنا تھا۔ سال 2023 میں سپرنیٹ انفرااسٹرکچر سلوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے مین بورڈ پر لسٹڈ ٹیکنالوجی کمپنی ہال مارک کمپنی لمیٹڈ کو حاصل کیا۔ بعد ازاں سپرنیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کو ٹیلی کارڈ لمیٹڈ نے اپنے کنٹرول میں لیا اور یہ سپرنیٹ لمیٹڈ کی اکثریتی شیئر ہولڈر بھی بن گئی، جس کے نتیجے میں موجودہ انضمام کی راہ ہموار ہوئی۔

انضمام کے بعد ٹیلی کارڈ لمیٹڈ سپرنیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے تقریباً 61.7 فیصد شیئر کیپیٹل کی حامل ہوگی جس کے ذریعے یہ گروپ کی حتمی کنٹرولنگ شیئر ہولڈر کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کرے گی۔

Comments

200 حروف